کورونا وائرس کی وباء سے مالی نقصانات کی توقع

   

Ferty9 Clinic

لندن ۔ 25 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ایک سروے کے مطابق امریکا، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور جاپان کے ستر فیصد گھرانے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث اپنی ماہانہ اوسط آمدنی میں کمی کی توقع کر رہے ہیں۔ کنٹار آن لائن سروے گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا۔ اٹلی میں بیاسی فیصد افراد اپنی آمدنی اور اخراجات منفی طور پر متاثر ہوتے دیکھ رہے ہیں جبکہ سب سے کم مالیاتی نقصان کی توقع جرمنی کے شہری کر رہے ہیں۔ جرمنی، کینیڈا اور برطانیہ میں عوام کی رائے ہے کہ ان کے ملکوں کی پبلک سروسز موجود بحران سے نمٹنے کے صلاحیت رکھتی ہیں۔ اٹلی میں انتالیس فیصد شرکاء نے کہا کہ وہ وباء سے نمٹنے کے لیے حکومتی کوششوں سے مطمئن نہیں۔