ضلع انتظامیہ کی کوشش رائیگاں۔ مزید نئے مثبت کیسیس
نظام آباد: کرونا وائرس کی وباء میں دن بہ دن شدت اختیار ہورہی ہے ۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے کرونا کے خاتمہ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے باوجود بھی کرونا وائرس کی وباء میں کوئی کمی نہیں ہورہی ہے ۔ ضلع کے دو اراکین اسمبلی کرونا سے متاثر ہے تو مزید چار مثبت کیسس ظاہر ہوئے ہیں ۔ رکن اسمبلی نظام آباد رورل باجی ریڈی گوردھن کے ڈرائیور اور گن مین کو کرونا ظاہر ہوا ہے اسی طرح بودھن کے کرونا پازیٹیو مریض کا علاج کرنے والے خانگی دواخانہ کے دو افراد کو کرونا ظاہر ہوا ہے ۔ اراکین اسمبلی سے ملاقات کرنے والے تمام افراد کو ہوم کوارنٹائن کرتے ہوئے ان کا علاج کیا جارہا ہے ۔ رکن اسمبلی نظام آباد ( رورل ) باجی ریڈی گوردھن کے اہلیہ کے علاوہ ان کے گھر میں کام کرنے والی خاتون کو بھی کرونا ظاہر ہوا ہے ۔ ضلع میں کرونا کی وباء شدت اختیار کی ہوئی ہے ۔ ابتدائی سے نظام آباد ضلع میں کرونا کے کیسس ظاہر ہورہے ہیں ۔ عہدیداروں کی جانب سے احتیا طی تدابیر اختیار کرتے ہوئے عوام میں شعور بیدار ی کرنے کے باوجود بھی کرونا ظاہر ہونے والے افراد کے پرائمری اور سینکڈری کناکٹ کے ذریعہ مثبت کیس ظاہر ہورہے ہیں ۔ خانگی دواخانوں سے تعلق رکھنے والے عملہ بھی اس کی زد میں آرہے ہیں جس کی وجہ سے خانگی دواخانہ کا عملہ بھی خوف زدہ نظر آرہے ہیں ۔ ضلع میں عام افراد کے علاوہ اراکین اسمبلی ، صحافی بھی کرونا کے زد میں متاثر ہے ۔ ایک اخبار کے فوٹو گرافر اور ان کی اہلیہ کو بھی کرونا ظاہر ہوا ہے اور یہ دونوں حیدرآباد میں زیر علاج ہے جبکہ رکن اسمبلی نظام آباد اربن گنیش گپتا کے پاس کام کرنے والے تمام افراد کا معائنہ کرنے پر ان کے نگیٹیو رپورٹس ظاہر ہوئے ہیں ۔ ضلع میں بیشتر کیسس دیگر مقامات سے نقل و حرکت کرنے والے افراد کو ظاہر ہورہے ہیں ۔ نظام آباد رورل رکن اسمبلی کے ڈرائیور کو کرونا ظاہر ہونے کے بعد نوی پیٹ منڈل کے جنا پلی میں میڈیکل آفیسر ، پولیس اور آشا ورکرس گھر گھر پہنچ کر تمام افراد کے اسکرینگ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
