موجودہ حالات کے پیش نظر فوری ایمرجنسی کے اعلان کا مطالبہ ، کاماریڈی کانگریس صدر کی پریس کانفرنس
کاماریڈی :صدر ضلع کانگریس کاماریڈی مسٹر کے سرینواس رائو نے آج یہاں کانگریس آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی وباء کو کنٹرول کرنے میں حکومت ناکام ہوچکی ہے اور حالات کے پیش نظر فوری ایمرجنسی کا اعلان کریں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے وباء کے ابتداء کے موقع پر چیف منسٹر نے اسمبلی میں اعلان کیا تھا کہ وباء پر مکمل طور پر قابو پالیا جائیگا لیکن حکومت اس پر قابو پانے میں ناکام ہوئی ہے اور حکومت کی نااہلی کی وجہ سے کئی افراد دم توڑ رہے ہیں اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ حال ہی میں ایک صحافی نے دواخانہ سے بتایا تھا کہ وینٹی لیٹر نہیں لگایا جارہا ہے اور دو دن قبل بھی ایک شخص نے وینٹی لیٹر ہٹانے پر بار بار گذارش کرنے کے باوجود بھی اسے آکسیجن فراہم نہیں کیا گیا اور یہ دم توڑ دیا ۔ مسٹر سرینواس نے کہا کہ دواخانوں کی حالت انتہائی ابتر ہے اور حکومت بلند بانگ دعویٰ کررہی ہے اور ہر ایک کا علاج گاندھی ہاسپٹل میں کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور ان کا یہ دعویٰ کھوکھلا ثابت ہوا۔ ٹی آرایس کے ارکان اسمبلی اور وزراء کو خانگی دواخانہ میں علاج کرایا جارہا ہے اور عوام کو سرکاری دواخانہ میں علاج کیا جارہا ہے اور سرکاری دواخانہ میں کوئی سہولت فراہم نہیں ہے ۔ حکومت کی ناکامی کی نشاندہی کے باوجود بھی حکومت حرکتوں سے باز نہیں آرہی ہے ۔ کرونا وائرس کے سبب سینکڑوں افراد پریشان ہے اور ان کی مدد کرنے میں حکومت ناکام ہے ۔ان حالات کو دیکھتے ہوئے فوری ہیلت ایمرجنسی کے اعلان کا مطالبہ کیا اور متاثر ہ افراد کو بہتر سے بہتر علاج کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر ٹائون کانگریس صدرٹی راجو ، یوتھ کانگریس صدر سرینواس ، کانگریس قائدین گنگادھر ، محمد اسحاق شیروکے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔