کورونا وائرس کی وجہ سے نیویارک میں رہا کئے جائیں گے 375 قیدی

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن، 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے نیو یارک شہر میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19)کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر آج 375 قیدی جیل سے رہا کئے جائیں گے ۔ اس بات کی اطلاع نیویارک کے میئر بل ڈی بلاسیو نے جمعہ کے روز صحافیوں کو دی ۔ انہوں نے کہا‘‘ آج ہم 200 سے 375 قیدیوں کو رہا کرنے جا رہے ہیں’’ ۔ اس سے پہلے پر تشدد واقعات میں ایک سال سے کم کی سزا پانے والے 200 قیدیوں کو چہارشنبہ کو رہا کیا گیا تھا۔ مسٹر بل نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی پیرول کی خلاف ورزی کرنے والے سات سو قیدیوں کو رہا کرنے کی سفارش اس ہفتے کے اوائل میں کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ عالمی وبا کووڈ -19 نے نیو یارک شہر کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے ۔ اب تک یہاں 281 افراد کی اس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے اور 21873 لوگ اس سے متاثر ہیں ۔