کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے میں روس ایک ’اہم شراکت دار‘:ڈبلیو ایچ او

,

   

Ferty9 Clinic

ماسکو: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی ویکسین تیار کرنے کے عمل میں روس کو ایک ‘اہم شراکت دار’ قرار دیا ہے ۔روس کی سکینوف یونیورسٹی کے گاملویا انسٹی ٹیوٹ آف ایپیڈیمولوجی اینڈ مائکرو بایولوجی کے ذریعہ تیار کی گئي کووڈ- 19 ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا ہے ۔سکینوف یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل پیراسٹولوجی کے ڈائریکٹر الیگزینڈر لوکاشیف نے کہا کہ ویکسین کے ٹرائل سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ انسانی صحت کے لئے محفوظ ہے اور اس کے دوسرے مرحلے کا ٹرائل جولائی کے آخر تک مکمل ہوگا۔مستقبل میں ویکسین کی تقسیم کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ڈبلیو ایچ او کے ترجمان نے کہا کہ “عالمی ادارہ صحت ویکسین کے ٹرائل کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد منصفانہ اور مساوی الاٹمنٹ کو یقینی بنانے کے واسطے اصول و ضوابط بنانے کے لیے اپنے تمام شراکت داروں، رکن ممالک اور دیگر اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ کام کررہا ہے ۔ڈبلیو ایچ او کے پروٹوکول کے مطابق کسی بھی ویکسین کی حتمی منظوری سے پہلے کلینیکل ٹرائل کے تین مراحل سے کامیابی کے ساتھ گزرنا پڑتا ہے اور اس دوران صحت مند افراد پر اس کے مضر اثرات کا معائنہ کیا جاتا ہے ۔؎