کورونا وائرس کے باعث آسٹریلیا میں اقتصادی بحران

   

ملبورن ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نئے کورونا وائرس کی وجہ سے آسٹریلیا کو سنگین اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔ آسٹریلوی مرکزی بینک کے گورنر نے کہا ہے کہ اس عالمی بحران کے نتیجے میں ان کا ملک سن 1930 کے بعد رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران معیشت میں سب سے زیادہ ابتر کارگردگی دکھائے گا۔ اس کے نتیجے میں جون تک بے روزگاری کی شرح دس فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ امریکہ اور یورپی ممالک کے مقابلے میں آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔