٭ کیرالا حکومت کے عہدیدار کوروناوائرس سے متاثرہ اور گھروں پر طبی نگرانی میں موجود 34 خاندانوں کو ضروری اشیاء ان کے مکانات تک پہنچارہے ہیں۔ جو اشیاء ان کے گھروں تک پہنچائی جارہی ہے ان میں 10 کیلو چاول، مرچ پاؤڈر، میدہ، پیاز اور صابن وغیرہ شامل ہیں۔ کیرالا اسٹیٹ سیول سپلائز کارپوریشن کی جانب سے دیگر اشیاء بھی سربراہ کی جارہی ہیں۔