حیدرآباد یکم اپریل (یواین آئی)لاک ڈاون کے باوجود حکومت اے پی کی جانب سے استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کاکام انجام دیاجارہا ہے جس کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے انتظامات کئے گئے ہیں۔والنٹرس گذشتہ ماہ کی طرح اس ماہ بھی استفادہ کنندگان کے مکانات پہنچ کر ان میں وظیفہ کی رقم تقسیم کررہے ہیں۔صبح 6بجے سے ہی تقسیم کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے ۔ انگلیوں کے نشانات کے بجائے استفادہ کنندگان کی تصاویر لیتے ہوئے ان کو وظیفہ کی رقم دی جارہی ہے ۔اس کام کاآغاز بدھ کی صبح 6بجے سے ہوا اور 9بجے دن تک تقریبا 65فیصد وظائف کی رقم کی تقسیم کا کام مکمل کرلیاگیا۔