ضلع نظام آباد کے بالکنڈہ حلقہ کا ریاستی وزیر پرشانت ریڈی نے جائزہ لیا
نظام آباد: 8؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع نظام آباد کے بالکنڈہ حلقہ کے بھیمگل ، بالکنڈہ میں کورونا وائرس کے کیسس ظاہر ہوئے تھے جس پر اس حلقہ کے رکن اسمبلی و ریاستی وزیر عمارت و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی نے آج بھیمگل ، بالکنڈہ علاقوں کے کنٹیمنٹ کا جائزہ لیا اور عوام کو کنٹیمنٹ کے علاقہ میں لاک ڈائون کا احترام کرتے ہوئے کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے تمام افراد تعاون کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ کنٹیمنٹ کے علاقوں میں قائم کردہ کلسٹر کے علاقہ میں موجودہ افراد کو ئی بھی باہر نہ آئے مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ عوام کو ترکاری و ضروری اشیاء ان کے گھروں تک پہنچائی جائے گی تاکہ کوئی بھی شخص اس سے متاثر نہ ہوں ۔ بالکنڈہ کے دو افراد کو بھیمگل میں ایک شخص کورونا وائرس کی وباء میں مبتلا ہے اور انہیں حیدرآباد گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا ۔ بالکنڈہ سے تعلق رکھنے والے متاثرہ دو افراد 25 افراد سے ملاقات کی تھی ۔ بھیمگل سے تعلق رکھنے والے شخص 53 افراد سے ملاقات کی تھی اور 53 افراد کو کنٹیمنٹ کردیا گیا ہے اور ان علاقوں میں تمام سہولتیں حکومت کی جانب سے فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھررائو نے کورونا وائرس کی وباء کے خاتمہ کیلئے لاک ڈائون پر سختی کے ساتھ عمل آوری کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں ۔ دہلی کا دورہ کرنے والوں کے وجہ سے وباء میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس وباء کے خاتمہ کیلئے عہدیدار 24 گھنٹے مصروف نظر آرہے ہیں ۔ ہوم گارڈس سے لیکر اے سی پی اور آشا ورکرس ضلع آفیسر 24 گھنٹے کام کررہے ہیں ۔ دیہی سطح پر سرپنچ اور شہروں میں ارکان بلدیہ کام کررہے ہیں ۔ بالکنڈہ حلقہ میں 1167 افراد کو ہوم کوارنٹائن کیا گیا ہے ۔ بالکنڈہ کے رکن اسمبلی ہونے کے ناطے عوام سے خواہش کرتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی کہ کوئی بھی گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔ مسٹر پرشانت ریڈی نے بعدازاں ان علاقوں کی عوام سے بھی ملاقات کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے عہدیداروں کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کی آرڈی او کو ہدایت دی ۔