کورونا وائرس کے خلاف جنگ، ہندوستان کی تیاریاں

,

   

Ferty9 Clinic

اندرون ملک بڑے پیمانے پر ماسک اور پی پی ای کی تیاری، آئسولیشن بیڈس میں اضافہ پر توجہ

نئی دہلی ۔ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں کوروناوائرس کی تیزی سے پھیلتی وباء پر قابو پانے کیلئے حکومتکی جانب سے مارچ کے آخری ہفتہ میں ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا کیونکہ اس وباء پر بروقت قابو پانے کیلئے ملک کے عوامی نگہداشت صحت نظام میں مؤثر انتظامات نہیں تھے۔ لاک ڈاؤن کے ذریعہ اس وباء پر قابو پاتے ہوئے حکومت نے اس سے نمٹنے کیلئے مؤثر انتظامات کئے اور ہیلت کیر سہولتوں میں اضافہ کے علاوہ اس کی طبی جانچ یعنی ٹسٹنگ کے مؤثر انتظامات پر توجہ دی گئی۔ اس وباء سے لڑنے کیلئے صف اول میں کام کرنے والے ڈاکٹروں، طبی عملہ اور دیگر ہیلت ورکرس کے تحفظ کیلئے پرسنل پروٹیکٹیو ایکویمنٹس (پی پی ای) کا حصول اور اس کی بڑے پیمانے پر تیاری کے اقدامات کئے گئے تھے۔ 3 مئی کو دوسرے لاک ڈاؤن کے اختتام کے بعد لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتوں کی توسیع کی گئی۔ حکومت کی جانب سے حفاظتی آلات کی تیاری کے اقدامات کئے گئے اور اندرون ملک یومیہ 2 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ N-95 اور N-99 ماسک کیا کئے جارہے ہیں۔ ماسک کی مانگ کا نشانہ 2.72 کروڑ ہے۔ اندرون ملک اس کا آرڈر 1.49 کروڑ ہے۔ 2.49 کروڑ ماسک کی تیاری کا آرڈر ہے جن کے منجملہ 49.12 کروڑ حاصل ہوچکے ہیں جبکہ آئندہ دو ماہ کے دوران 1.40 کروڑ فاضل سپلائی کی جائے گی۔ ایک کروڑ ماسک کی درآمد کا بھی نشانہ ہے۔ پی پی ای کی مانگ کا نشانہ 2.01 کروڑ ہے۔ اس کا مجموعی آرڈر 2.22 کروڑ ہے۔ اندرون ملک اس آرڈر 1.42 کروڑ ہے جبکہ ملک میں یومیہ اس کی تیاری 1.87 لاکھ ہے۔ قبل ازیں ملک میں ماسک تیار کرنے والے نہیں تھے لیکن اب 107 ڈومیٹسک مینوفیچکررس ہیں۔ 30 اپریل تک 1.87 لاکھ ماسک ڈومیسٹک مینوفیکچررس کی جانب سے تیار کئے گئے۔ 17.37 لاکھ ماسک وصول ہوچکے ہیں۔ آئندہ دو ماہ میں گھریلو سپلائی 1.15 کروڑ ہے جبکہ 80 لاکھ ماسک درآمد کئے جائیں گے۔ دستیاب وینٹیلیٹرس کی تعداد 19.398 ہے جبکہ 60,884 کا آرڈر دیا گیا ہے۔ جون 2020ء تک جملہ 75,000 وینٹیلیٹرس کی مانگ ہے۔ ڈومیسٹک مینوفیکچررس کو 59,884 وینٹیلیٹرس کا آرڈر دیا گیا ہے جبکہ 1000 وینٹیلیٹرس درآمدکئے جائیں گے۔ آکسیجن سلینڈرس کی گنجائش 6,400 میٹرک ٹن ہے۔ میڈیکل آکسیجن کیلئے 1000 میٹرک ٹن استعمال کی گئی۔ 409 ہاسپٹلس میں ان کے اپنے زاتی آکسیجن کی تیاری کے انتظامات ہیں۔ ملک میں آئسولیشن بیڈس کی تعداد 23 مارچ تک 41,974 تھی جبکہ23 اپریل تک یہ تعداد 1,94,026 ہوگئی ہے۔ جملہ کوویڈ کیر سنٹرس 1,66,960 ہے۔