جنیوا۔کووڈ۔19کی وبا کے بڑھتے قہر کے درمیان عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے کہاکہ وہ اس کے وائرس کے ذریعہ کا پتہ لگانے کے لئے اگلے ہفتہ ماہرین کی ایک ٹیم چین بھیجے گی۔عالمی صحت تنظیم کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر تیدروس گوبریسس نے کووڈ۔19 پر باقاعدہ پریس سے بات چیت کے دوران پیر کو کہا کہ ڈبلیو ایچ او ہمیشہ سے کہتا رہا ہیکہ وائرس کے ذریعہ کی معلومات نہایت اہم ہے ۔ ہم وائرس سے اسی وقت بہتر طریقہ سے لڑسکتے ہیں جب ہمیں اس کے بارے میں سب کچھ پتہ ہو، یہ بھی کہ یہ کیسے شروع ہوا۔ ہم اس کی تیاری کیلئے اگلے ہفتہ ایک ٹیم کو چین بھیج رہے ہیں۔