حیدرآباد۔/14 مارچ، ( سیاست نیوز) بہار حکومت نے کورونا وائرس کے بحران کے پیش نظر صدر مجلس اسد اویسی کی قیادت میں ہفتہ کے دن نکلنے والی جن چیتنا ریلی کی اجازت منسوخ کردی ہے۔ عوام کو جمع ہونے سے روکنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ ہجوم کے درمیان وائرس کے مزید پھیلنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اعلان کیا کہ وہ مستقبل میں یہ ریلی منعقد کرے گی۔ واضح رہے کہ مجلس نے جمعہ کی رات تک جلسہ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی سنگینی کا ابھی تک پتہ نہیں چل رہا ہے۔ حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی قائدین نے ہولی ملن کی تقاریب ملتوی کردی تھیں۔ وزیر اعظم نے ڈھاکہ کا اپنا دورہ منسوخ کردیا۔