کورونا وائرس کے سبب عالمی بھوک میں دو گنا اضافے کا خدشہ

   

پیرس۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ کووڈ انیس کی وجہ سے رواں سال عالمی بھوک میں تقریبا دوگنا اضافہ ہو جائے گا۔ منگل کے دن اس ادارے نے کہا کہ اقتصادی مسائل کے باعث سنگین قسم کی کم خوراکی کے شکار افراد کی تعداد 265 ملین تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ فی الوقت خوراک کی سنگین کمی کے شکار افراد کی تعداد 135 ملین ہے لیکن لاک ڈاؤن کے سبب اس برس مزید 130 ملین افراد اس درجہ بندی میں شامل ہو جائیں گے۔ عالمی ادارہ نے کہا ہیکہ غربت کے شکار افراد کیلئے یہ صورتحال زیادہ پریشان کن ثابت ہو گی۔