کورونا وائرس کے سبب نظام آباد میں اموات کا سلسلہ جاری

   

مریضوں کی 307 تعداد اور 17 اموات، طبی عملہ بھی علاج کے دوران متاثر

نظام آباد۔کورونا وائرس کا نظام آباد میں قہر جاری ہے ۔ کورونا وائرس کے سبب نظام آباد میں اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ ضلع میں کرونا کے باعث 17 افراد کی موت واقع ہوئی تو مریضوں کی تعداد 307 ہوگئی ہے ۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 16 مثبت کیسس ظاہر ہوئے ہیں ۔ 136 نمونے حاصل کرنے پر ان میں سے 120 نگیٹیو رپورٹ پائے گئے تو 16 مثبت کیسس ظاہر ہوئے ہیں ۔ دواخانہ میں 50 سے زائد مریض زیر علاج ہے اور اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے نظام آباد میں جاری قہر کی وجہ سے کئی علاقوں میں تاجر خوف زدہ ہوتے ہوئے رضا کارانہ طور پر کاروبار کو بند رکھنے کا فیصلہ کررہے ہیں ۔ سونے چاندی کے دکانات نے رضاکارانہ طور پر بند رکھتے ہوئے کاروبار کو 10 دن تک بند رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔ اس کے علاوہ سرکاری دواخانہ میں کام کرنے والے عملہ بھی مریضوں کے علاج سے خوف زدہ نظر آرہے ہیں ۔ نظام آباد ضلع میں پرائمری ہیلت سنٹروں کے علاوہ ایریا ہاسپٹل میں کام کرنے والے تقریباً1578 ملازمین کام کررہے ہیں ضلع سرکاری دواخانہ میں کوویڈ کی ڈیوٹیاں ڈر و خوف کے ماحول میں انجام دے رہے ہیں سرکاری دواخانہ میں دو اسٹاف نرسس ، سیکوریٹی گارڈ کرونا سے متاثر ہے ان کے علاوہ ایک ڈاکٹر اور ان کے خاندان بھی کرونا سے متاثر ہے ۔ نہ صر ف نظام آباد بلکہ بودھن میں 2تا 3 اسٹاف نرس ، 2 ڈاکٹرس ، آرمور میں ایک میڈیکل آفیسر ، میڈیکل کالج سے تعلق رکھنے والے دو ڈاکٹرس خلیل واڑی کے دو ڈاکٹرس بھی کرونا میں مبتلا ہے ۔ آرمور سے تعلق رکھنے والے ایک خانگی ڈاکٹر کل علاج کے دوران حیدرآباد میں فوت ہوگیا تھا۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے دواخانہ کا عملہ بھی خوف زدہ نظرآرہا ہے ۔ آئندہ آنے والے دنوں میں مزید پازیٹیو کیسس ظاہر ہونے کے امکانات نظرآرہے ہیں ۔ اس بارے میں ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر سدرشن نے بتایا کہ عملہ کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی جارہی ہے اس کے علاوہ فیلڈپر کام کرنے والے افراد بھی متاثر ہورہے ہیں ۔ ضلع میں بڑھتے ہوئے کیسس کی وجہ سے تاجر طبقہ کا بھی خوف زدہ ہے نہ صرف سونے چاندی کے دکان ، بک اسٹالس بھی کرونا کی وجہ سے رضاکارانہ طور پر بند کرلینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نظام آباد ضلع میں کرونا کا قہر ابتداء سے جاری ہے اور اموات کا سلسلہ بھی ہر روز جاری ہے ۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی جارہی ہے ۔