کورونا وائرس کے سلسلہ میں حکومتی اقدامات میں عوام کا تعاون ضروری

   

Ferty9 Clinic

مجلس بلدیہ کو کورٹلہ کااجلاس ، رکن اسمبلی کے ودیا ساگر راؤ کی مہمان خصوصی شرکت و خطاب

کورٹلہ 16 /مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلہ میں کئے جارہے اقدامات کے سلسلہ میں محمد ایاز کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ کی صدارت میں جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا ۔کلواکنٹلہ ودیا ساگر راو رکن اسمبلی کورٹلہ نے اجلاس میںبحیثیت مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ان کے علاوہ اس اجلاس میں انم لاونیا انیل صد ر نشین مجلس بلدیہ کورٹلہ ‘محمد غوث بابا ڈی ایس پی مٹ پلی ‘این ستیا نارائنا تحصیلدار کورٹلہ ‘راجا شیکھر راجو سی آئی کورٹلہ ‘سریندر ریڈی ایس آئی کورٹلہ ‘نے شرکت کی ۔اس اجلاس سے مخاطب ہوتے ہوئے کے ودیا ساگر راو نے کہا کہ کورونا وائرس کا کب خاتمہ ہوگا اس بارے میں ابھی سے کچھ کہا نہیں جاتا اُنہوںنے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سماجی دوری کی برقراری ضروری ہے انہوںنے عوام سے کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے عہدیداروں کی جانب سے کئے جارہے اقدامات کے سلسلہ میں اپنا تعاون دینے کی خواہش کی انہوںنے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلہ میں محکمہ پولیس ‘محکمہ ریونیو ‘محکمہ صحت او رمجلس بلدیہ کی جانب سے جو کوششیں کی جارہی ہے اُس کی کافی ستائش کی اُنہوں نے عوام سے دیگر مقامات سے کورٹلہ ٹاون کو آنے والے افراد کی اطلاع محکمہ پولیس ‘محکمہ ریونیو اور مجلس بلدیہ کورٹلہ کو دینے کی خواہش کی۔اس موقع پر مجلس بلدیہ کورٹلہ کے کونسلروں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلہ میں اُن کی جانب سے کئے جارہے اقدامات سے کونسل کو واقف کروایا ۔عیدالفطر کے نماز کے تعلق سے اخباری نمائندوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کلواکنٹلہ ودیا ساگر راو رکن اسمبلی کورٹلہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتی ہوئی تعداد اور حکومت کی جانب سے لگائے گئے لاک ڈاون کے مدنظر اپنے ہی گھروں میں عید الفطر کی نماز ادا کرنے کی خواہش کی انہوںنے کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتی ہوئی تعداد کے سبب جہاں مندر ‘گرجا ‘مساجد بند ہے عید الفطر کی نماز اپنے ہی گھروں میں ادا کرنے کی حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے مسلمانوں سے خواہش کی۔اس موقع پر جی پون نائب صدر نشین مجلس بلدیہ کورٹلہ ‘کونسلرس محمد مظفر احمد سجو ‘لکمشن ‘محمد صابر ‘جی سرینواس ‘ آڈیپو کملا ‘انم انیل ٹی آریس پارٹی ٹاون صدر ‘سید فہیم ‘محمد عبدالرحیم ‘محمد بابا ‘محمد محسین ‘واسق الرحمن اور دیگر موجود تھے۔