کورونا وائرس کے شبہ میں 85 افراد دہلی کے دواخانہ میں داخل

   

نئی دہلی۔30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے لوک نائک جے پرکاش(ایل این جے پی) اسپتال میں 85 افراد کو کورونا وائرس کا شبہ ہونے پر داخل کرایا گیا ہے ۔اسپتال کے ذرائع نے پیر کو بتایا کہ انہیں اتوار کی شب میں داخل کرایا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اسپتال میں کورونا وائرس کے مشتبہ کل 106 افراد اخل ہیں۔اس دوران رام منوہر لوہیا (آر ایم ایل)اسپتال کے 6 ڈاکٹر زاور چار نرسز بھی ایک کورونا وائرس متاثرہ کے علاج سے منسلک ہونے پر قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔