کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 37 ہزار کے پار

   

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 5,500 سے زیادہ نئے متاثرین سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 37,000 سے تجاوز کر گئی ہے ۔وزارت صحت و خاندانی بہبود نے منگل کے روز یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5676 نئے افراد کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 37093 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 2.88 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔