نئی دہلی: ملک میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز کی کمی کے درمیان جمعرات کو 9 ہزار سے زائد نئے مریض رپورٹ ہوئے ۔ اس دوران وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد دس ہزار سے زائد ہو گئی ۔گزشتہ رات تک ملک میں کورونا وائرس کے 9119 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 45 لاکھ 44 ہزار 882 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 90 لاکھ 27 ہزار 638 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 19 کروڑ 38 لاکھ 44 ہزار 741 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ گزشتہ روز 10264 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔