کورونا وائرس کے نام پر موبائل اپلیکیشن سے چوکس رہنے کا مشورہ

   

Ferty9 Clinic

ڈاؤن لوڈ کرنے پر بھاری نقصان ممکن ، شہریوں کو ٹھگنے کا نیا حربہ
حیدرآباد۔25مارچ(سیا ست نیوز) کورونا وائرس کے نام پر شروع کئے جانے والے موبائیل ایپلیکشن سے چوکنا رہیں کیونکہ موبائیل ایپلیکیشن کے ذریعہ دھوکہ باز عناصر آپ کی شخصی تفصیلات کے علاوہ دیگر معاشی تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹکنالوجی کے میدان میں موجود سائبر دھوکہ بازوں کی جانب سے اس بات کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آپ کے فون تک رسائی حاصل کی جائے اور ان لوگوں کو نشانہ بنانے کیلئے ایپلیکیشن اور فرضی ویب سائٹس کا استعمال کیا جا رہاہے جنہیں ڈاؤن لوڈ کرنے پر بھاری نقصان کا خدشہ ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک امریکہ‘ فرانس‘ برطانیہ ‘ اٹلی کے علاوہ دیگر کئی ممالک بشمول ہندوستان میں بھی حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس طرح کے ایپلیکیشن اور ویب سائٹس سے پرہیز کریں جو کہ انہیں مشکلات میں مبتلاء کرسکتی ہے۔ سائبر دھوکہ بازوں کی سرگرمیوں میں کورونا وائرس کے نام سے ایپلیکشن اور ویب سائٹس کی تیاری کے ذریعہ شہریوں کو ٹھگنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اسی لئے اس طرح کی سائبر دھوکہ دہی سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔