کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اُپل کنٹینمنٹ زون میں سروے

   

حیدرآباد 12 مئی (سیاست نیوز) اپل کے کنٹینمنٹ علاقہ میںگھر گھر سروے کرتے ہوئے بخار کے مریضوں کا پتہ چلایا جائے گا۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش بھگوت نے یہ بات بتائی۔ انھوں نے آج یہاں اپل کنٹینمنٹ علاقہ کاد ورہ کیا۔ پولیس انتظامات کے علاوہ عوامی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ اُنھوں نے عوام کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے اقدامات پر زور دیا اور کہاکہ عوام کی دہلیز تک ڈور ٹو ڈور ڈیلیوری کی جانی چاہئے۔ ساتھ ہی اُنھوں نے کہاکہ اس کنٹینمنٹ علاقہ میں بخار کی جانچ کے لئے گھر گھر سروے کیا جائے گا جس کا مقصد عوام کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے واقف کروانا ہے۔