حیدرآباد۔/5 فبروری، ( این ایس ایس ) کورونا وائرس کی علامتوں کے ساتھ گاندھی ہاسپٹل میں شریک کروائے جانے والے مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ تازہ ترین پیشرفت میں 4 مریضوں نے خود کو اس ہاسپٹل سے رجوع کیا جب ان میں مہلک کورونا وائرس جیسی علامات پائی گئیں۔ گاندھی ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے ان کے ضروری معائنے کئے اور چند نمونے پونے کی وائرولوجی لیباریٹری کو روانہ کئے گئے جن کی رپورٹس کسی بھی وقت آسکتی ہیں۔ منگل کو ان ہی علامات کے سبب دیگر چار افراد کو شریک کیا گیا تھا جن میں دو افراد سوائن فلو سے متاثر پائے گئے۔ دیگر دو مریضوں کو منفی معائنہ کی رپورٹ آنے کے بعد ڈاکٹروں نے ڈسچارج کردیا۔