کورونا وائرس کے 6 پازیٹیو مریضوں کی شناخت

,

   

حیدرآباد 28 اپریل (پی ٹی آئی) تلنگانہ میں کوویڈ ۔ 19 کے 6 تازہ ترین کیسیس کا منگل کو انکشاف ہوا جس کے ساتھ ہی ریاست میں اِس خوفناک وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد 1,009 ہوگئی۔ تاہم رات دیر گئے تک بھی کسی مریض کے فوت ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے کہاکہ دو دن قبل 2 افراد جی ایچ ایم سی حدود میں فوت ہوئے تھے جس کے ساتھ متوفیوں کی تعداد 25 تک پہونچ گئی۔ اُنھوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے 42 مریض پوری طرح صحتیاب ہونے کے بعد آج ڈسچارج کردیئے گئے۔ اِس طرح شفایاب افراد کی تعداد 374 ہوگئی ہے جو مختلف مرحلوں میں دواخانوں سے ڈسچارج ہونے کے بعد گھر واپس ہوچکے ہیں فی الحال ریاست میں 610 کورونا مریض مختلف دواخانوں میں زیرعلاج ہیں۔ 1009 مریضوں میں 599 کاتعلق جی ایچ ایم سی حدود سے ہے ۔