نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ انفیکشن کے 699 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 6559 ہو گئی ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کی شرح 0.71 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔
وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 435 افراد کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.79 فیصد ہے ۔ اسی عرصے میں 97866 کووڈ انفیکشن ٹسٹ کیے گئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7463 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.65 کروڑ کووڈ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔