٭ مرکزی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث ہر شخص کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے ۔ وزارت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی علامتیں رکھنے والے افراد بھی ماسک کا استعمال کریں۔ کورونا وائرس کے مشتبہ مریض یا کورونا کے مریض کی دیکھ بھال کرنے والے طبی عملہ کے افراد اور ہیلت ورکرس کو ماسک کا استعمال کرنا چاہئے ۔ ہندوستان میں اب تک کورونا وائرس کے 137 مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔