کورونا وائرس: ہندوستان میں متاثرین کی تعداد میں اضافہ، 42مصدقہ کیسس

,

   

حیدرآباد: ہندستان میں مہلک وائرس میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔مرکزی وزیر صحت نے دعوی کیا کہ تاحال ملک میں کورونا وائرس کے 42 مصدقہ کیسس سامنے آئے ہیں۔ ان میں کیرالا زیادہ متاثر ہے۔ دہلی، اترپردیش اور جموں و کشمیر میں بھی اس کے اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں لیکن تاحال کسی کی موت کی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

مرکزی وزیر صحت نے بتایا کہ کیرالا میں ایک تین سالہ بچے کو بھی اس وائرس کے اثرات پائے گئے ہیں۔ تاحال کیرالا میں چھ افراد کے متاثر ہونے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ حکومت عوام میں شعوربیداری کے لئے ہر ممکنہ کوشش کررہی ہے۔ فون کالس میں بھی شعور بیداری مہم چلائی جارہی ہے یعنی اگر آپ کسی کو کال کریں گے تو فون کی رنگ سنائی کے بجائے حکومت کی جانب سے مفید مشورے دئے جارہے ہیں۔