کورونا وائرس : ہند ۔ بنگلہ دیش مسافر ٹرین خدمات معطل

   

Ferty9 Clinic

کولکتہ 15 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان ۔ بنگلہ دیش مسافر ٹرین خدمات کو کولکاتہ اور پڑوسی ملک کے شہروں کے درمیان معطل کردیا گیا ہے ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے ایسٹرن ریلویز کو ایک ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی اقدام کے طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ریلوے عہدیداروں نے بتایا کہ وائرس کے پھیلنے کے خلاف عملی اقدامات کرتے ہوئے دو ٹرینوں کی خدمات کو معطل کیا گیا ہے ۔