نئی دہلی: یوگا گرو بابا رام دیو نے سانس کے نظام کو صاف کرنے اور کویڈ-19 کے لئے خود کو ٹیسٹ کرنے کے لیے سانس لینے کی ورزش کا انکشاف کیا۔
خصوصی پرینام اوجائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورزش کے دوران گلے میں سانس لینا پڑتا ہے اسے تھوڑی دیر کے لئے روکنا پڑتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ سانس چھوڑنا پڑتا ہے۔
کوویڈ 19 کے لئے خود کی جانچ کےلیے انہوں نے دعوی کیا کہ اگر دائمی ہائی بلڈ پریشر ، دل کی دشواری، ذیابیطس والے اور بوڑھے لوگ 30 سیکنڈ تک اپنی سانسیں تھام لیتے ہیں، اگر وہ ایسا کر سکیں تو سمجھ لیں کہ ان میں کورونا موجود نہیں ہے۔
صحت مند افراد کو ایک منٹ تک سانس روکنا چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی نے سرسوں کا تیل نتھنوں پر لگایا تو کورونا وائرس پیٹ میں بہہ جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیٹ میں وائرس تیزاب میں مر جائے گا۔
ایجنڈا آج تک کے شو میں انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں سے گھر میں یوگا کرنے کو کہا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ جسم کو آکسیجن کی فراہمی کم کرنا زیادہ تر بیماریوں کی بنیادی وجہ ہے۔
دریں اثنا ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملات بڑھ کر 28,380 ہو گئے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے مشترکہ اعداد و شمار کے مطابق پیر کو 1463 نئے کیس اور 60 اموات کی اطلاع ملی ہے۔