کوویڈ۔19 کے نئے معاملوں کا منفی ریکارڈ ۔ ایک روز میں شفایاب مریضوں کی بھی زیادہ تعداد
نئی دہلی: ملک میں لگاتار دوسرے دن کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 28 ہزار سے زیادہ افرادصحت مند ہوئے ہیں ، جس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 7.53 لاکھ ہوگئی ہے ۔ملک میں پہلی بار ایک دن میں 28,472 افراد صحتمند ہوئے ہیں۔ اسی عرصہ کے دوران وائرس کے 37,724 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 11.93 لاکھ ہوگئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے چہارشنبہ کو تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 37,724 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11,92,915ہوگئی جبکہ اموات کی تعداد 648 سے بڑھ کر 28,732 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 28,472 مریض صحت مند ہوئے ہیں ، اب تک 7,53,050 افراد کو کورونا سے شفایایب ہوئے ہیں ۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 4,11,133 فعال کیسز ہیں۔ مختلف ریاستوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صورتحال پر نظر ڈالیں تو سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 8,336 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 246 افراد کی موت ہوئی۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد اب 3,27,031 اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12,276 ہے جبکہ 1,82,217 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔وائرس کے معاملہ میں دوسرے نمبر پر ریاست تمل ناڈو میں 4965 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 75 افراد کی موت ہوگئی ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1,80,643 اور مرنے والوں کی تعداد 2,626 ہوگئی۔ ریاست کے اسپتالوں سے 1,26,670 افراد کو فارغ کیا گیا ہے ۔قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کی حالت اب کچھ کنٹرول میں ہے اور یہاں وائرس کے کیسز میں اضافے کی شرح میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے ۔ دارالحکومت دہلی میں کورونا سے اب تک 1,25,096 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد بڑھ کر 3690 ہوگئی ہے ۔
یہاں اب تک 1,06,118 مریض خوفناک وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔جنوبی ہندوستان کی ریاست کرناٹک، متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔ ریاست میں 71,069 افراد اس جان لیوا وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 1464 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 25,459 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔آندھرا پردیشمتاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے اس ریاست نے سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں کی فہرست میں اترپردیش اور گجرات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ ریاست میں 58,668 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد 758 ہوگئی ہے جبکہ 25,574 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں گجرات کو پیچھے چھوڑ کر چھٹے نمبر پر آگیاہے ۔ ریاست میں اب تک 53,288 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وبا سے اب تک 1229 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 31,855 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ملک کی مغربی ریاست گجرات کورونا وائرس کے معاملہ میں ساتویں نمبر پر آگیا ہے ، لیکن اموات کی تعداد کے لحاظ سے یہ مہاراشٹر ، دہلی اور ٹاملناڈو کے بعد چوتھے نمبر پر ہے ۔ گجرات میں 50,379 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 2196 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ریاست میں 36,423 افراداس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ایک اور جنوبی ہندوستانی ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کیسز بھی بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اس ریاست میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 47,705 تک جا پہنچی ہے اور 429 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک اس وبا سے 37,385 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔مغربی بنگال میں کورونا وائرس سے 47,030 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1182 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ اب تک 28,035 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ راجستھان میں بھی کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 31,373 ہوگئی ہے اور اب تک 577 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ 22,744 افراد پوری طرح سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ہریانہ میں 27,462 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 364 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔کوروناوائرس سے مدھیہ پردیش میں 756 ، پنجاب میں 263 ، جموں وکشمیر میں 263 ، بہار میں 217 ، اوڈیشہ میں 103 ، آسام میں 58 ، اتراکھنڈ اور جھارکھنڈ میں 55،55 ، کیرالہ میں 44 ، پڈوچیری میں 30 ، چھتیس گڑھ میں 29 ، گوا میں 26، چنڈ ی گڑھ میں 12 ، ہماچل پردیش میں 11 ، تری پورہ میں آٹھ ، اروناچل پردیش میں تین ، میگھالیہ میں چار ، لداخ ، دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو دو افراد کی موت ہوچکی ہے ۔