نئی دہلی۔ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد ان کے دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ کووڈ ۔ 19 سے شفایاب افراد قلب یا پھیپھڑوں کے مسائل کے ساتھ دواخانوں سے دوبارہ رجوع ہورہے ہیں۔ ڈاکٹروں نے ابتدائی مرحلے میں یہ محسوس کیا ہے کہ یہ اُن افراد کے ساتھ ہی ہورہا ہے جو امراض میں شدید طور پر مبتلا تھے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کے اثرات دیگر اعضاء پر بھی مرتب ہورہے ہیں۔ اپولو ہاسپٹل نئی دہلی کے سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر ایس چٹرجی نے بتایا کہ کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں میں دیگر مسائل دیکھے جارہے ہیں، خاص طور پر ہلکا بخار ، توقع سے زیادہ وقت تک محسوس کیا جارہا ہے۔