کورونا وارڈس کیلئے دارالعلوم دیوبند کی عمارت کی پیشکش

,

   

علیگڑھ ؍ نئی دہلی 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایشیاء کی سب سے بڑی اسلامی دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند نے کورونا سے متاثر مریضوں کے لئے وارڈس قائم کرنے اپنی ایک عمارت دینے حکومت اترپردیش سے آج پیشکش کی ہے۔ دارالعلوم کے ترجمان اشرف عثمانی نے کہا ہے کہ مہتمم نے اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے نام اپنا مکتوب روانہ کیا ہے جس میں عارضی طور پر ایک عمارت دینے کی پیشکش کی ہے۔ اُنھوں نے مزید کہاکہ یہ عمارت قومی شاہراہ سے متصلہ علاقہ میں واقع ہے۔ ہاسٹل کی اس عمارت میں 100 افراد کو ٹھہرایا جاسکتا ہے۔ حکومت مناسب سمجھتی ہے تو استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ کوویڈ ۔ 19 کے خلاف لڑائی میں یہ مدرسہ اپنی خدمات پیش کرنا چاہتا ہے۔