کورونا واریئرس کو20 ہزار جوڑی جوتے دیں: پرینکا چوپڑا

   

Ferty9 Clinic

ممبئی،23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے کورونا وارئیرس کو20 ہزار جوڑی جوتے دینے کا اعلان کیا ہے ۔کچھ روز قبل پرینکا نے سوشل میڈیا کے ذریعہ بتایا کہ انہوں نے کئی تنظیموں کو فنڈ دیئے تھے ۔ اس لسٹ میں یونیسیف فیڈنگ امریکہ، ڈاکٹر ود آؤٹ باڈرس، ناکنگ ہنگری،گیو انڈیا، آئی اے ایچ وی، فرینڈز آف اسیما اور پی ایم کئریئر فنڈ کے نام شامل ہیں۔ اس کے بعد پرینکا نے صحت سے متعلق کارکنان کو 20 ہزار جوڑی جوتے دینے کا اعلان کیا ہے ۔