واشنگٹن:عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وجہ سے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں نافذ ایمرجنسی اور عوامی صحت ایمرجنسی کی مدت 31 مارچ تک بڑھا دی گئی ہے ۔واشنگٹن کی میئر کے دفتر نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ دفتر نے کہا،‘‘آج ،میئر میوریل باؤزر نے بدھ سے جمعرات تک اور 23 دسمبر 2020 سے 15 جنوری 2021 تک ضلع میں مختلف سرگرمیوں کو روکنے کے لئے حکم جاری کیا۔ اس کے بعد تک واشنگٹن ڈی سی کے لئے ایمرجنسی اور عوامی صحت ایمرجنسی کے حالات میں 31 مارچ 2021 تک توسیع کی گئی ہے ۔ساتھ ہی میئر نے رہائشیوں سے آئندہ چھٹیوں کے دوران احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔