کورونا وباء میں شدت ، حالات سنگین ، ٹیکہ اندازی پر زور

   

منتخب خانگی دواخانوں میں بھی علاج کیلئے سہولیات فراہم کرنے کی خواہش ، جائزہ اجلاس ، کلکٹر کا خطاب

نظام آباد : ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے کورونا کے دوسرے مرحلہ کی بڑھتی ہوئی وباء کے پیش نظر خانگی دواخانہ کے انتظامیہ کو علاج و معالجہ کیلئے اقدامات کرنے کی خواہش کی ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی خانگی دواخانوں کے انتظامیہ کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری دواخانوں کے ساتھ ساتھ خانگی دواخانوں میں علاج و معالجہ کیلئے حکومت کی جانب سے منتخب دواخانوں کو منظوری دی ہے لہذا منتخب دواخانوں میں بڑے پیمانے پر علاج معالجہ کرتے ہوئے ہر طرح کی سہولتیں فراہم کریں ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دن بہ دن وباء شدت اختیار کررہی ہے اور حالات سنگین ہوتے جارہے ہیں ۔ سرکاری دواخانہ میں 172 افراد زیر علاج ہے اور آنے والے دنوں میں اور بھی بڑھنے کے امکانات ظاہر ہورہے ہیں پازیٹیو مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کریں اور خانگی دواخانوں میں بھی ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔ انتظامیہ کی جانب سے دی گئی رپورٹ کے مطابق تقریباً100 افراد خانگی دواخانوں میں زیر علاج ہے ۔ سرکاری دواخانہ میں 400 افراد کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے 400 بستریں دستیاب رکھا جارہا ہے ٹیکہ اندازی کے بعد بھی چند افراد متاثر ہوسکتے ہیں لیکن انہیں کوئی خطرہ نہیں ہوگا اور ان میں قوت مدافعت ہوگی جن خانگی دواخانوں میں ٹیکہ اندازی کی جارہی ہے کم ازکم 100 افراد کی ٹیکہ اندازی کرنے کیلئے اقدامات کریں اسی طرح عوام میں شعور بیداری کریں ۔ خانگی دواخانوں کو بھی نشانہ مقرر کیا جائیگا ۔ نشانہ کی عدم تکمیل کی صورت میں ان کی مسلمہ حیثیت کو برخواست کیا جائیگا لہذا اس کے مطابق اقدامات کریں ۔ بالخصوص معمر افراد بیماریوں میں مبتلا افراد کی ٹیکہ اندازی کریں دواخانہ کے ملازمین کے صد فیصد ٹیکہ اندازی کریں پہلے مرحلہ کی ٹیکہ انداز ی کے بعد دوسرے مرحلہ کی بھی ٹیکہ اندازی کریں اور ہر دواخانہ کے ڈاکٹرس بھی ٹیکہ لیں ۔ نظام آباد کے ایک خانگی دواخانہ میں ڈاکٹر کورونا سے متاثر ہونے کے باوجود بھی مریضوں کا علاج کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ٹیکہ کو ضائع نہ کریں ۔ واٹس اپ گروپ قائم کرتے ہوئے واٹس اپ پر ٹیکہ کے بارے میں تفصیلات فراہم کریں اگر کسی دواخانہ میں ضرورت سے زیادہ ویکسین ہونے کی صورت میں ان کی تفصیلات واٹس اپ پر اپ لوڈ کریں اور ایک دوسرے کے تعاون سے ویکسین کو ضائع نہ ہونے دیں اور محکمہ صحت عامہ کے عہدیدار دواخانہ پر نظر رکھیں گے ۔ اس اجالس میں اڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر ، ڈی ایم اینڈ ایچ او سدرشن ، ڈاکٹر تکا رام کے علاوہ دیگر ڈاکٹرس بھی موجود تھے ۔