ممبئی : چیف منسٹر مہاراشٹرا اودھو ٹھاکرے نے مرکز کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کورونا وباء کو ایک ’’ قومی آفت ‘‘ قرار دیا جائے ۔ شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے جمعرات کے دن ایک پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ مہاراشٹرا کا کووڈ 19سے نمٹنے کا نمونہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی نافذ کیا جانا چاہیئے ۔ تاہم انہوں نے اس نمونے کی تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا ۔ راوت نے کہا کہ ٹھاکرے نے وزیراعظم مودی سے چیف منسٹرس کی ملاقات کے دوران یہ مکتوب حوالے کرتے ہوئے ان سے کورونا بحران کو ’’قومی آفت ‘‘ قرار دینے کا زبانی مطالبہ کیا ۔