کورونا وباء کو پھیلنے سے روکنے کیلئے تمام اقدامات

   

یلاریڈی۔/14 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کورونا وباء کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ضلع طبی عہدیدار مسٹر چندر شیکھر نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے منڈل سداشیو نگر مستقر پر پی ایچ سی میں HDS اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کورونا کو روکنے ہر ممکنہ اقدامات کرنے طبی عملہ سرگرم ہے۔ ضلع میں1272 افراد خلیجی ممالک سے آنے والوں کو کورنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ ہر موضع میں تمام طرح کے احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ضلع کلکٹر کے احکام پر تمام ضروری تدابیر عمل میں لائے جارہے ہیں۔ ضلع کو دوسری ریاستوں سے آنے والے 1700 افراد کو بھی کورنٹائن کیا گیا۔ خانگی دواخانوں میں تعداد کو گھٹانے سرکاری طبی کام بہتر بناکر سرکاری دواخانے میں تعداد بڑھائی جارہی ہے۔ انہوں نے دواخانہ کے احاطہ کا معائنہ کرکے اطمینان کا اظہار کیا۔ دواخانہ کو خاص تعداد میں عوام کا رُخ دیکھ کر ڈاکٹر مسٹر ادریس غوری کی طبی خدمات کو سراہا اور انہیں مبارکباد دی۔ بہترین طبی خدمات سے عوام کی زندگی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر شریمتی انوسیا، تحصیلدار مسٹر رویندر، ایم پی ڈی او مسٹر اشوک، ضلع پریشد رکن معاون مسٹر سید معین الدین، سرپنچ مسٹر سرینواس ریڈی، ایم پی ٹی سی فورم کنوینر مسٹر بیریا ، دواخانہ ڈاکٹر ادریس غوری، نائب سرپنچ مسٹر روی، سی ایچ او مسٹر ناگراج، سوپروائزر مسٹر سرینواس اور دوسرے موجود تھے۔