یلاریڈی۔ کورونا وباء کی موسم سرما کے آئندہ تین مہینوں میں دوسری لہر غیر معمولی خطرناک ہونے کے خدشات پر یلاریڈی میں خصوصی اجلاس منعقد کرتے ہوئے خواتین گروپ کو مختلف مشورے دیئے اورعوام کو احتیاط کرنے پر زور دیا۔ سی او پی او شریمتی سریتا، میڈیکل افیسر وینکٹ سوامی نے مزید کہا کہ موسم سرما میں کورونا وباء تیزی کے ساتھ پھیلنے کا خطرہ لاحق ہے جس پر عوام کو پہلے سے زیادہ احتیاطی تدابیر استعمال کرتے ہوئے خود کا تحفظ کرنا ہے۔سی او پی او نے مزید کہا کہ مواضعات میں آنگن واڑی ٹیچرس، آشاورکرس، وی اے او، عوامی نمائندے عوام میں احتیاطی اقدامات کا شعور دلائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی پنچایت راج جنرل سکریٹری سندیپ سلطانیہ کے احکام پر ضلع کلکٹر کے کہنے پر خصوصی اجلاس منعقد کرتے ہوئے آنے والے تین ماہ کورونا وباء سے محفوظ رہنے کیلئے عوام کو توجہ دلائی جارہی ہے۔