کورونا وباء کے خاتمہ کیلئے خصوصی دعاء کی اپیل

   

Ferty9 Clinic

حکومت تمام طبقات کی فلاح کیلئے کوشاں ، کریم نگر میں رمضان گفٹس کی تقسیم ، گنگولا کملاکر کا خطاب

کریم نگر ۔ تمام طبقات کی بہبودی ہی حکومت کا مقصد ہے ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر برائے بہبود پسماندہ طبقات و سیول سپلائی گنگولاکملاکر نے کیا۔ بروز اتوار کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں رمضان گفٹ پیاکٹ تقسیم پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر گنگولاکملاکر نے مسلم بھائیوں و بہنوں کو رمضان تہوار عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عید الفطر جو مسلم طبقہ کے لئے انتہائی اہم تہوار ہے پچھلے دو سال سے کورونا قہر کی وجہ عید الفطر کے جشن میں ہمیشہ کی طرح رونق ممکن نہیں ہو پائی , انہوں نے اگلے سال کورونا وبا کے خاتمہ و عید الفطر کے پر جوش جشن کے لئے خدا سے دعا گو ہونے کی خواہش کی۔ ریاست تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت جو تمام طبقات و مذاہب کو یکساں عزت کرتے ہوئے ہندؤں کو دسہرہ , عیسائیوں کو کرسمس اور مسلمانوں میں رمضان کے موقع پر حکومت کی جانب سے بطور تحفہ ملبوسات کی تقسیم عمل میں آرہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام مل جل کر مذاہب کے تفرق کے بغیر بھائی چارہ و امن و امان کے ساتھ زندگی بسر کررہے ہیں۔ ضلع میں 4000 گفٹ پیاکٹ فراہم کئے گئے جن میں کتہ پلی مونسپلٹی کو 400 , کتہ پلی منڈل کو 300 , کریم نگر رورل 300 , کریم نگر اربن 3000 جملہ 4000 گفٹ پیاکٹ مسلم بھائیوں میں تقسیم کئے جائینگے۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر شیام پرساد لال , ضلع عہدیدار برائے اقلیتی بہبود پی۔ مدھو سودھن , آر ڈی او آنند کمار , ایم پی پی , زیڈ پی ٹی سی , ایم آر او ودیگر نے شرکت کی۔