کورونا وباء کے دوران سماجی خدمات انجام دینے والوں کو ایوارڈ

   

عمان، تلنگانہ فرینڈس اسوسی ایشن کی جانب سے کٹکم گنیش کی گلپوشی

کورٹلہ۔ عمان، تلنگانہ فرینڈس اسوسی ایشن کے زیر اہتمام کورونا وائرس کے موقع پر سماجی خدمات انجام دینے والے افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں کورونا وارئیر ایوارڈ دیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں ضلع جگتیال کورٹلہ ٹاؤن کے سماجی خدمت گذار اور خون کے عطیات کی وصولی میں نوجوانوں کو ترغیب دینے میں اہم رول ادا کرنے والے کٹکم گنیش کی سماجی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں یہ ایوارڈ دیا گیا۔ کٹکم گنیش نے بروز چہارشنبہ مسٹر ونود کمار آر ڈی او کورٹلہ کے ہاتھوں یہ ایوارڈ حاصل کیا۔ اس موقع پر ونود کمار آر ڈی او کورٹلہ نے کٹکم گنیش کو شال اڑھا کر انہیں تہنیت پیش کی۔ بعد ازاں آر ڈی او کورٹلہ ونود کمار نے عمان تلنگانہ فرینڈس اسوسی ایشن کی جانب سے کورونا وارئیرس ایوارڈ حاصل کرنے پر کٹکم گنیش کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ سماجی خدمات اور خون کے عطیات کی وصولی میں نوجوانوں کو ترغیب دینے میں کٹکم گنیش نے آگے آتے ہوئے اچھی نظیر پیش کی ہے۔ا نہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں خون کے عطیہ دینے میں جو شکوک و شبہات تھے انہیں دور کرتے ہوئے نوجوانوں کو ترغیب دیتے ہوئے کئی افراد جن کی جان خطرہ میں تھی انہیں خون کا عطیہ فراہم کرتے ہوئے ان کی جان بچائی ہے۔ کٹکم گنیش کو چیوتا سوچندا سمستھا کے قائدین وسالہ گنیش، محمد ثناء الدین ، جی ونود نے مبارکباد پیش کی۔