کورونا وباء کے روک تھام کیلئے چوکسی کی سخت ضرورت

   

Ferty9 Clinic

ایم ایل اے کیمپ آفس ظہیر آباد میں طبی عملہ کا جائزہ اجلاس ۔ کے مانک راؤ کا خطاب

ظہیرآباد ؍ نیالکل۔ رکن اسمبلی ظہیر آباد کے مانک راؤ نے کووڈ ۔ 19 کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر ایم ایل اے کیمپ آفس میں حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے ڈاکٹرس اور طبی عملے کا جائزہ اجلاس طلب کیا۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کو بار بار دہرایا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سخت چوکسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے اور جو کوئی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوتو اس کا فوری علاج کرتے ہوئے ہلاکت سے بچائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیہاتوں میںآشا ورکرس اور پرائمری ہیلتھ سنٹرس کے ڈاکٹرس کورونا وباء سے متعلق شعور بیداری کے ذریعہ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیں ۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھیڑ بھاڑ میں شامل نہ ہوں اور یہ کہ اس بار کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ایک فرد بھی متاثر ہو جائے تو خاندان کے دیگر افراد بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ احتیاط سے ہی کورونا وباء سے بچا جاسکتا ہے۔ جائزہ اجلاس میں آر ڈی او رمیش بابو، ڈاکٹر راجکمار، ڈاکٹر ماجد ڈاکٹر شیوتا، ڈاکٹر پرشانت، ڈاکٹر راج، ڈاکٹر شرون اور دیگر نے شرکت کی۔