نئی دہلی۔ ملک میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ کے پیش نظر ریلویز نے 29 ٹرینوں کو منسوخ کرنے کا آج اعلان کیا جن میں شتابدی اکسپریس، راجدھانی اکسپریس، ڈرینٹو ، وندے بھارت اکسپریس شامل ہیں۔ 9 مئی سے تا حکم ثانی اس پر عمل ہوگا۔ ریلویز نے کورونا کے کیسس میں اضافہ اور مسافروں کی تعداد میں کمی کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ آج ملک میں 4 لاکھ سے زیادہ کورونا مریضوں کی ریکارڈ تعداد درج کی گئی۔