برلن: کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ اومی کرون نے جرمنی کے صحت کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں کو بری طرح متاثر کیا ہے وہاں یہ جرمنی کو کسادبازاری کے دہانے پر پہنچانے کا سبب بنا ہے۔گزشتہ برس یعنی 2021 ء کے اختتام تک یورپ کی سب سے بڑی معیشت، جرمنی کی اقتصاد بری طرح سکڑی تھی اور جرمنی کی معیشت کیلئے نیا سال بڑے اقتصادی بوجھ کے ساتھ شروع ہوا۔