کورونا وبا میں سعودی عرب کا تعاون ، ہندوستان کا اظہار تشکر

   

نئی دہلی :۔ کورونا وباء کی دوسری لہر نے ہندوستان میں ایک قہر برپا کردیا ہے ۔ اس کے نمٹنے کے لیے ہندوستان کو ادویات کے علاوہ آکسیجن کی بھی سخت ضرورت تھی ۔ ان حالات میں دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ سعودی عرب نے بھی ہندوستان کو آکسیجن روانہ کی ۔ مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے اس کے لیے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اس ماہ کے دوران پرنس عبدالعزیز سے ان کی بات چیت ہوئی جنہوں نے کورونا وبا سے نمٹنے میں ہندوستان کی کوششوں میں بھر پور تعاون کیا جو دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کا نتیجہ ہے ۔۔