کورونا وبا کے باوجود، چین کے دفاعی بجٹ میں اضافہ

   

بیجنگ: چین اس سال اپنے دفاعی بجٹ میں 6.8 فیصد تک اضافہ کرنا چاہتا ہے۔ بیجنگ میں پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس کے آغاز کے موقع پر بجٹ کے مسودے میں اس اضافے کی تجویز پیش کی گئی۔ دفاعی بجٹ میں حالیہ اضافہ امریکہ، ہندوستان، تائیوان اور بحیرہ جنوبی چین کے تنازعات کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں موجود تین ہزار مندوبین کے سامنے چینی وزیراعظم لی کَچیانگ نے ہانگ کانگ کے خلاف سخت موقف اپنانے کی بھی تصدیق کی ہے۔