کوالالمپور : کوروناوائرس کی وباء کے پیش نظر ملیشیا کے ایک جوڑے نے اپنی شادی میں 10,000 افراد کو مدعو کیا جو کاروں میں ہی سوار تھے۔ شادی کی اس تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ شادی شدہ نیا جوڑہ پتراجیا میں ایک سرکاری عمارت کے باہر براجمان تھا اور مہمان کاروں میں ان کے پاس سے گزر کر انہیں مبارکباد پیش کررہے تھے۔ دولہے کے والد نے جو ایک سیاستداں بھی ہے، تمام مدعوئین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کورونا کے تمام قواعد کو سمجھتے ہوئے اس کی پابندی کی ۔