کورونا : وزیراعظم کو اپوزیشن پارٹیوں کا مشترکہ مکتوب

   

نئی دہلی : اپوزیشن کی 12 بڑی پارٹیوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کووڈ کی خطرناک دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے فور ی کارگر اقدامات کئے جائیں ۔ اپوزیشن نے 9 نکات پیش کئے جس میں تجویز رکھی گئی کہ ویکسین مفت لگائے جائیں ، سنٹرل وسٹا پراجکٹ کا کام روک دیا جائے ، زرعی قوانین کو منسوخ کیا جائے ۔ اپوزیشن نے کہا کہ ویکسین کیلئے 35 ہزار کروڑ روپئے کا بجٹ الاٹمنٹ خرچ کیا جائے ۔ یہ بھی تجویز کیا گیا کہ بیروزگار افراد کیلئے 6 ہزار روپئے ماہانہ منظور کئے جائیں ۔ نیز محتاجوں اور ضرورت مندوں میں غذائی اجناس کی مفت تقسیم عمل میں لائی جائے ۔ مکتوب پر دستخط کرنے والوں میں کانگریس نمایاں اپوزیشن پارٹی ہے ۔ آج بھی راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا ہے کہ عوام کو جھوٹے تیقنات سے ملک میں کورونا کی صورتحال بدلنے والی نہیں ہے ۔