کورونا ویکسینز اومی کرون کیخلاف زیادہ موثر نہیں: موڈرنا

   

نیویارک : دوا ساز کمپنی موڈرنا کے چیف نے یہ کہہ کر عالمی منڈی میں خطرے کی گھنٹیاں بجا دیں ہیں کہ کورونا وائرس کی ویکسیز ممکنہ طور پر اومی کرون ویریئنٹ کے خلاف موثر نہیں ہوں گی۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق موڈرنا کے سی ای او سٹیفین بنسل نے فنانشل ٹائمز کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ کورونا وائرس کی موجودہ ویکسینز جنتی ڈیلٹا ویرینٹ کے لیے موثر تھیں اتنی وائرس کی نئی قسم کے لیے ہونے کا امکان نہیں ہے۔ ان کا یہ بیان عالمی منڈی میں خام تیل، ڈالر (آسٹریلوی کرنسی) اور جاپان کی سٹاک ایکسچینج پر اثر انداز ہوتا نظر آیا۔ جبکہ بیان نے اس خوف کو بھی جنم دے دیا کہ ویکسین کے غیر موثر ہونے سے بیماری کے پھیلاؤ اور ہسپتالوں میں لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے اور وبا کو مزید طول مل سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں مزید بات کرنے کے لیے سب سے پہلے اعداد و شمار کی طرف نظر ڈالتا ضروری ہے۔’تاہم وہ تمام سائنسدان جن سے میں نے بات کی ہے کہہ رہے ہیں کہ یہ اچھا نہیں ہوگا۔‘واضح رہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے بارے میں عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اس سے انفیکشین کے بڑھنے کا ’بہت زیادہ خطرہ‘ ہے۔اس وائرس کی وجہ سے ایک بار پھر سرحدیں بند ہونا شروع ہوگئی ہیں اور دو سال بعد ہونے والی اقتصادی بحالی پر کالے بادل چھا گئے ہیںوائرس کی نئی قسم کی خبر سے عالمی اسٹاکس کی قدر سے تقریباً دو ٹریلین ڈالر کم ہوگئی، جبکہ سرمایہ کاروں کو اومی کرون کے بارے میں مزید معلومات کا انتظار رہا۔