کورونا ویکسین بیداری مہم نظام آباد کے 16 ڈاکٹرس کا سائیکلوں پر تلنگانہ کے 6 اضلاع میں دورہ

   


حیدرآباد : نظام آباد کے 16 ڈاکٹرس سائیکلوں پر تلنگانہ کے 6 اضلاع کے دورہ پر ہیں جہاں وہ عوام میں کورونا ویکسین سے متعلق بیداری پیدا کررہے ہیں اور اس تعلق سے عوام کے سوالات کے جواب دے رہے ہیں۔ اس وقت ڈاکٹرس کی یہ ٹیم ورنگل میں ہے۔ سائیکل پر دورہ کرنے والے ڈاکٹر ایم وینکٹ رمنا نے جو ایم ڈی جنرل فزیشن ہیں، کہا کہ وہ اور ان کے ساتھ پمفلٹس تقسیم کررہے ہیں جس میں ویکسین دینے کے طریقہ کی صراحت کی گئی ہے۔