بنگلورو: بنگلورو شہر میں بی جے پی ایم پی تیجسوی سوریہ کی تصویر والے بینرس لگے ہوئے ہیں جس میں لوگوں سے ایک خاص پرائیویٹ اسپتال میں کورونا ویکسین لگوانے کی گزارش کی جا رہی ہے۔ جس کے ایک خوراک کی قیمت 900 روپے بتائی جا رہی ہے۔ اس طرح کی تشہیر پر کئی اپوزیشن قائدین نے اسے بحران کے وقت کو اپنے لیے ’موقع‘ بنانے کی کوشش ٹھہرایا ہے۔