کورونا ویکسین خوراک کی پہلی کھیپ کولکاتا پہنچی 18جنوری سے ویکسینیشن شروع ہوگا

   

کولکاتا : انتظار کا لمحہ ختم ہوگیا اور آخر کار کورونا ویکسین کوویشیلڈ6کلکتہ پہنچ گیا ہے۔ یہ ویکسین پونے کے سیرام انسٹی ٹیوٹ سے سہ پہر 2 بجکر 45 منٹ پر خصوصی طیارے کے ذریعہ پر کلکتہ ایئرپورٹ پہنچا ہے ۔ کورونا ویکسین کا یہ اسٹاک کلکتہ ہوائی اڈے پر پہنچتے ہی اسے دیکھنے والوں کافی بھیڑ جمع ہوگئی۔ان ویکسین کو باگ بازار سنٹرل میڈیکل اسٹور پہنچانے کے لئے پہلے سے ہی خصوصی ٹرک تیار کھڑی تھی۔ویکسین کی کل 6 لاکھ 79 ہزار خوراکیں 63 خانوں میں کلکتہ پہنچیں ہیں۔یہ ویکسین دو خاص فریزر میں 2 سے 5 ڈگری درجہ حرارت پر باگ بازار میں سینٹرل میڈیکل اسٹور میں رکھے جائیں گے ۔یہ ویکسین ریاست کے مزید 941 مراکز کو انسیلیٹڈ وینوں میں ویکسین آج مغربی بردوان ، بیربھیم اور شمالی بنگال کے اضلاع میں بھیجے جائیں گے ۔