کورونا ویکسین سے امریکہ کی نصف آبادی کو فائدہ

   

نیویارک ۔ 27 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں لوگوں کا خیال ہے کہ اگر سائنسدان کورونا کی ویکسین بنانے میں کامیاب ہو بھی جائیں تو بمشکل نصف امریکی عوام کو یہ ویکسین میسر ہو پائے گی۔ کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے لیے دنیا بھر کے طبی محققین نے جس سر دھڑ کی بازی لگائی ہوئی ہے، اس کے مقابلے میں عام شہری بہت زیادہ پرامید نظر نہیں آتے۔ ویکسین کی تیاری اور دستیابی کے بارے میں ایسوسی ایٹڈ پریس اور NORC سینٹر برائے عوامی امور کی طرف سے کروائے گئے ایک تازہ سروے کے مطابق امریکی شہریوں کی محض نصف آبادی کو ویکسین ملنے کی امید ہے۔سروے کے مطابق 31 فیصد امریکی یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ آیا انہیں یہ ویکسین میسر ہوگی۔ جبکہ سروے میں حصہ لینے والے ہر پانچ میں سے ایک شہری نے کہا کہ وہ ویکسین لگوانے سے انکار کرے گا۔ 10 میں سے 7 امریکیوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں ویکسین کی سیفٹی کے بارے میں تحفظات ہیں۔